یہ سہولت فی الحال گروگرام، غازی آباد، نوئیڈا، فرید آباد، ہاپور، کنڈلی، مانیسر اور بہادر گڑھ میں دستیاب ہوگی۔
قومی دارالحکومت دہلی کے علاقے میں ہوٹل، ہسپتال اور ہاؤسنگ سوسائٹی جلد ہی اپنے گھر پر ڈیزل کی ترسیل حاصل کر سکے گی۔ اس کے لیے پیر کے روز محنت و روزگار کے وزیر مملکت سنتوش گنگوار نے 'ہمسفر' نامی ایک موبائل ایپ متعارف کروایا۔
وزیر محنت سنتوش گنگوار نے اس موقع پر منعقد پروگرام میں کہا کہ 'تیل اور گیس کا شعبہ ملک کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے اور وہ نئی تبدیلیاں لانے کے لیے تیار ہے۔ ہمسفر جیسے نئے ٹیکنالوجی آئیڈیا لائیں گے۔ یہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ اس سے معیشت کے ساتھ ساتھ ڈیزل کے تھوک فروش صارفین پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔'
ایپ کو ہاؤسنگ سوسائٹیز، ہوٹلز، مالز، تعمیراتی سائٹز، صنعتوں اور ڈیزل کی ترسیل کے لیے ہول سیل خریدار استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال گروگرام، غازی آباد، نوئیڈا، فرید آباد، ہاپور، کنڈلی، مانیسر اور بہادر گڑھ میں دستیاب ہوگی۔'
ہمسفر کی ڈائریکٹر اور بانی ثانیہ گوئل نے کہا کہ 'اس خدمات کو شروع کرنے کا مقصد ڈیزل کے بڑے خریداروں جیسے مالز، ہوٹلز، ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایندھن پہنچانا ہے۔ اس سے ایندھن کی نقل و حمل کی غیر محفوظ سرگرمیاں ختم ہوجائیں گی اور ہمسفر ڈلیو ری ڈسپنسر کے ذریعے محفوظ ٹرانسپورٹ سسٹم کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہمسفر کے پاس 12 ٹینکر ہیں۔ ان کی گنجائش چار ہزار سے چھ ہزار لیٹر تک ہے۔ ان ٹینکروں کی ٹیم کے علاوہ ہمسفر کو 35 افراد کی ایک تجربہ کار ٹیم قرار دیا گیا ہے'۔