وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعہ کے روز کہا کہ' حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جاری اتھل پتھل کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں'۔
سیتارمن نے کہا کہ' حکومت ریزرو بینک کے ساتھ، کورونا وائرس کے انفیکشن کے حوالے سے مارکیٹ میں ہونے والی گھماسان کی نگرانی کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز ابتدائی کاروبار میں بمبئی اسٹاک مارکیٹ کا 30 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 1325.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ابتدائی تجارت میں اب تک گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں سب سے زیادہ فروخت دیکھنے کو ملے، کاروبار شروع ہونے کے صرف 20 منٹ میں سرمایہ کاروں کو تقریبا 12 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
اس کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں تجارت 45 منٹ کے لیے بند کردی گئی۔ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹوں میں جنوری سنہ 2008 میں اس قدر بھاری کمی کے بعد تجارت بند کردی گئی تھی۔