عالمی سطح کے کمزور اشاروں کے دباؤ میں آج گھریلو سطح پر سونا اور چاندی دونوں میں گراوٹ درج کی گئی۔
بین الاقوامی سطح پر اسپاٹ سونا حاضر 1.10 فیصد کمی کے ساتھ 1750 امریکی ڈالر فی اونس اور امریکی سونا فیوچر مارکیٹ میں 0.90 فیصد کمی کے ساتھ 1749.10 ڈالر فی اونس رہا۔ اس دوران چاندی حاضر1.10 فیصد اترکر 22.43 ڈالر فی اونس رہی۔
اس دوران ملک کی سب سے بڑے فیوچر مارکیٹ ایم سی ایکس میں سونا 306 روپے کی کمی سے 46581 روپے فی 10 گرام اور گولڈ منی 267 روپے کی کمی کے ساتھ 46498 روپے فی 10 گرام پرہی۔ چاندی 138 روپے کی کمی سے 60815 روپے فی کلوگرام بولی گئی جبکہ چاندی منی 135 روپے کی کمی کے ساتھ 61038 روپے فی کلو رہی۔
- مزید پڑھیں: فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام کی خدمات متاثر، مار زکربرگ کو 6.11 بلین ڈالر کا نقصان
- بھارتیوں کے لیے بے روزگاری اور کووڈ سب سے بڑی تشویش کی وجہ: سروے
(یو این آئی)