اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادارہ محنت یعنی 'آئی ایل او' کی ایک نئی رپورٹ میں اس بات کا اندازہ لگایا کہ رواں برس 2020 میں مزید 25 لاکھ افراد بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہوں گے، اس میں خاطر خواہ اضافے کی امید ہے۔
![Global unemployment projected to rise by around 2.5 million in 2020: UN labour report](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5789096_un.jpg)
پیر کے روز جاری ورلڈ ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل آوٹ لک( ڈیبلو ای ایس او) ٹرینٹس کے رپوٹز کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ادھے ارب لوگ جتنے گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں، اس سے کم کام کرپارہے ہیں، یا پھر انہیں ایسا کام نہیں مل رہا۔
رپورٹ کے مطابق روزگار اور سماجی رجحان سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ بڑھتی بے روزگاری اور مستقل عدم مساوات کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں کی کمی کے باعث لوگوں کا اپنے کام کے ذریعے بہترین زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔
دنیا بھر میں بے روزگار سمجھے گئے 18.8 کروڑ افراد میں 16.5 کروڑ افراد کے پاس ادائیگی کو پورا کرنے والا کام نہیں ہے اور 12 کروڑ افراد نے یا تو سرگرمی سے کام کی تلاش چھوڑ دی ہے یا پھر لیبر مارکیٹ تک ان کی رسائی حاصل نہیں ہے۔