ETV Bharat / business

'جی ایس ٹی معاوضے پر سوال کرنے والوں کو خود احتسابی کی ضرورت'

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ' جو جی ایس ٹی کو نافذ نہیں کرسکے وہ اب اپنے زیر اقتدار ریاستوں کے معاوضے کا معاملہ ایسے وقت میں اٹھا رہے ہیں۔

FM hits out at opposition for politicising GST compensation issue

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:36 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جی ایس ٹی کی ادائیگی ریاستوں کو نہ کئے جانے کو موضوع بنانے کے لیے کانگریس کے زیر اقتدار یا حمایت یافتہ ریاستوں کا نام لیے بغیر آج کہا کہ جو لوگ جی ایس ٹی نافذ نہیں کرسکے انہیں اس پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ سیتارمن نے جی ایس ٹی کونسل کے 41 ویں اجلاس کے بعد اس سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت میں اس ضمن میں سوال کیے جانے پر کہا کہ پانچ گھنٹے کی اس میٹنگ میں معاوضے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام ریاستوں کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جیٹلی نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے لیے ریاستوں سے مشاورت کی اور تلافی کی کوشش کی وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جی ایس ٹی کو نافذ نہیں کرسکے وہ اب اپنے زیر اقتدار ریاستوں کے معاوضے کا معاملہ ایسے وقت میں اٹھا رہے ہیں جب کورونا کی وجہ سے محصول میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی تلافی کے لیے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس کے لئے متبادل بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.