ETV Bharat / business

جیور ہوائی اڈے سے 2024 میں شروع ہوگی پرواز

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:01 PM IST

اتر پردیش حکومت کی جانب سے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارون ویر سنگھ اور زیورخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے یمنا ایئرپورٹ انٹرنیشنل کے سی ای او کرسٹاف شنیل مین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

First phase of Jewar airport to be completed by early 2024

گریٹر نوئیڈا: اتر پردیش کے جیور میں واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 2024 میں شروع ہوگی۔
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی، دیکھ بھال اور اس کے آپریشن کے لیے آج اترپردیش حکومت نے زیورخ ایئر پورٹ انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد ہوائی اڈے کا تعمیراتی کام اب شروع ہو سکے گا۔ اس کی تعمیر کے ساتھ ہی زیورخ جورک ایئر پورٹ انٹرنیشنل کو 40 برس تک ہوائی اڈے کو چلانے اور دیکھ بھال کا بھی حق حاصل ہوگیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کی جانب سے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارون ویر سنگھ اور زیورخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے یمنا ایئرپورٹ انٹرنیشنل کے سی ای او کرسٹاف شنیل مین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ سالانہ 1.2 کروڑ مسافروں کی آمدورفت کے لیے ایک رن وے کے ساتھ ہوائی اڈے کی تعمیر کا پہلا مرحلہ سنہ 2023-24 تک مکمل ہوجائے گا اور سنہ 2024 میں پروازیں شروع ہوں گی۔ پہلے مرحلے پر 4،500 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ہوائی اڈے کی تعمیر چار مراحل میں ہو گی۔ چوتھے مرحلے تک 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ چاروں مراحل کی تکمیل کے بعد اس کی صلاحت سالانہ سات کروڑ مسافروں کی ہوگی اور یہاں دو رن وے بنیں گے۔

جیور ہوائی اڈہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ جیور ہوائی اڈے میں 37.50 فیصد حصہ داری اترپردیش اور اتنی ہی نوئیڈا اتھارٹی کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی حصہ داری 12.50 فیصد اور بقیہ 12.50 فیصد وائی ای آئی ڈی کی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا متبادل ہوگا۔ اس کو میٹرو سے جوڑنے کا بھی مقامی انتظامیہ کا منصوبہ ہے۔

اترپردیش حکومت میں شہری ہوا بازی کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ اترپردیش کی معاشی ترقی کا اگلا انجن ثابت ہوگا ۔ ہوائی اڈے پر براہ راست 10 کروڑ روپے اور طویل مدتی میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام بروقت ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.