موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جی ایس ٹی کونسل کی یہ 43 ویں میٹنگ 28 مئی کو صبح 11 بجے شروع کریں گی۔ میٹنگ میں ان کے ساتھ وزیر خزانہ برائے مملکت انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی ہوں گے۔
اس کے علاوہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ اور سینیئر سرکاری افسر بھی میٹنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے بدھ کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ریاستوں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لیے جی ایس ٹی کونسل کی 'آن لائن' میٹنگ طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔