رواں مالی سال میں اب تک 58.37 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ریکارڈ کی گئی ہے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 22 فیصد زیادہ ہے۔
- مزید پڑھیں: مرکزی کابینہ نے ناریل کی ایم ایس پی میں اضافہ کیا
- دیہی اداروں کے لیے 12351 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اجرا
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ اپریل سے نومبر 2020 تک کی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 58 ارب 37 کروڑ ڈالر تھی جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 47 ارب 67 کروڑ ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 43 ارب 85 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ اسٹاک مارکیٹوں میں آگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی طور سے 32 ارب 11 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ رہی تھی۔
یواین آئی