ممبئی: دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جیو پلیٹ فارم پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک 9.99 فیصد شیئر کے لیے 43574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اس ڈیل کے بعد فیس بک اب جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔ فیس بک کی اس سرمایہ کاری کے بعد جیو کی انٹرپرائز ویلیو بڑھ کر 4.62 لاکھ کروڑ ہوگئی ہے۔
فیس بک نے کہا کہ' یہ سرمایہ کاری بھارت سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو کے ذریعے بھارت میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے بھی کافی ہم پرجوش ہیں۔ چار برس سے بھی کم عرصے میں ریلائنس جیو نے 388 ملین سے زیادہ افراد جو (تقریباً 38.8 کروڑ) سے زائدلوگوں کو آن لائن پلیٹ فارم پر لے آیا ہے۔ اس لیے ہم جیو کے ذریعہ بھارت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لیے پرعزم ہیں'۔