ETV Bharat / business

EPFO Cuts Interest Rate: ای پی ایف پرشرح سود 8.1 فیصد کرنے کا فیصلہ

گزشتہ مالی برس 2020-21 میں ای پی ایف پر شرح سود 8.5 فیصد تھی۔ پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود کم ہونے سے اس اسکیم سے وابستہ چھ کروڑ سے زیادہ شیئر ہولڈروں کے مفادات متاثر ہوں گے۔ EPFO Cuts Interest Rate

ای پی ایف پرشرح سود 8.1 فیصد کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 5:03 PM IST

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف او) بورڈ نے ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کھاتوں میں جمع رقم پر 2021-22 کے لیے سود کی شرح کم کرکے 8.1 فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ یہ شرح ڈیڑھ دہائی کی سب سے کم شرح ہے۔ EPFO Cuts Interest Rate to 8.1% For 2021-22

مرکزی وزیر برائے لیبر بھوپیندر یادو کی صدارت میں ای پی ایف او کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی گوہاٹی میں ہفتہ کو ہوئی میٹنگ کے بعد بورڈ کے ایک رکن نے یواین آئی سے فون پر کہاکہ’’ بورڈ نے ای پی ایف پر سود اس بار 8.1 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔

گزشتہ مالی برس 2020-21 میں ای پی ایف پر شرح سود 8.5 فیصد تھی۔ پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود کم ہونے سے اس اسکیم سے وابستہ چھ کروڑ سے زیادہ شیئر ہولڈروں کے مفادات متاثر ہوں گے۔ ای پی ایف نے 2019-20 سے اس اسکیم میں شرح سود 8.5 فیصد شرح رکھی تھی۔ سنہ 2015-16 میں شرح سود 8.8 فیصد تھی، اسے 2016-17 میں 8.65 فیصد، 2017-18 میں 8.55 فیصد، 2018-19 میں 8.65 فیصد پر رکھی گئی تھی۔

بورڈ کے رکن نے کہاکہ' ای پی ایف شیئر ہولڈروں کے لیے پنشن اسکیم سے متعلق مسائل کو اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رکن نے کہاکہ' وزیر نے کہاکہ پنشن کے معاملے پر ابھی مزید گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے اسے کسی بڑی کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب ہو گا‘‘۔

ای پی ایف او کے اندر پنشن اسکیم-ای پی ایس-95 چل رہی ہے۔ ای پی ایف او 15,000 روپے سے زیادہ بنیادی تنخواہ والے ملازمین کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم لانے پر غور کر رہا ہے۔ ای پی ایس-95 میں وہ ملازمین نہیں آتے ہیں، جن کی تنخواہ 15,000 روپے ہے۔ ای پی ایف-95 میں تنخواہ کا 85.33 فیصد پنشن اکاؤنٹ میں جاتا ہے۔ پنشن کے لیے یہ حصہ آجر کے ذریعہ ای پی ایف میں 12 فیصد کے حصے سے کاٹا جاتا ہے۔ فی الحال ای پی ایف ای پی ایس-95 میں کم از کم پنشن 1000 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.