ETV Bharat / business

مالی برس 2020-21 میں ای پی ایف کی شرح سود 8.5 فیصد - efpo fixes 8.5 per cent interest news in urdu

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ای پی ایف او کی طرف سے سود کی شرحوں میں کمی کی توقع کی جارہی تھی اور ای پی ایف او کے اس فیصلے سے تقریبا 60 ملین حصص یافتگان کو منافعہ بڑھنے سے اس بار بھی مایوسی ہاتھ لگے گی۔

EPF Board recommends 8.5% interest rate
EPF Board recommends 8.5% interest rate
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 5:48 PM IST

نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹی نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں شیئر ہولڈروں کے حصص پر مالی برس 2020-21 کے لیے 8.50 فیصد کی شرح سود کی ادائیگی کی سفارش کی ہے۔

مرکزی وزارت محنت و روزگار نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ بورڈ کا 228 واں اجلاس مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار کی زیر صدارت میں جموں و کشمیر کے سری نگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالی برس 2020-21 کے حصص یافتگان کے جمع شدہ رقم پر 8.50 فیصد سود ادا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں وزارت سکریٹری اپوروا چندر اور ممبر سکریٹری سنیل برتھوال اور سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر بھی موجود تھے۔ مرکزی حکومت ای پی ایف شرح سود کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ای پی ایف او نے مالی برس 2019-20 کے لیے ای پی ایف کے سود کی شرح 8.65 فیصد سے کم کرکے 8.5 فیصد کردی تھی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ای پی ایف او کی طرف سے سود کی شرحوں میں کمی کی توقع کی جارہی تھی اور ای پی ایف او کے اس فیصلے سے تقریباً 60 ملین شیئر ہولڈروں کو منافعہ بڑھنے سے اس بار بھی مایوسی ہاتھ لگے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.