ETV Bharat / business

کورونا وبا کے پیش نظر مکیش امبانی 21۔2020 میں تنخواہ نہیں لیں گے

اپریل کے آخر میں ہی اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کووڈ۔ 19 کے سبب لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اسی دوران کمپنی کے زیادہ تر ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد سے نصف تنخواہ تک کی کمی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

due to corona virus, Mukesha ambani will not take salary during 2020-21
کورونا وبا کے پیش نظر مکیش 21۔2020 میں تنخواہ نہیں لیں گے
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 2:13 PM IST

ایشیا کے سب سے دولت مند شخص اور ریلائنس انڈسٹری لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی نے عالمی وبا کووڈ - 19 کے سبب رواں مالی برس میں کمپنی سے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر آئی ایل کی 20۔2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امبانی نے 21۔2020 مالی سال کے دوران کورونا وبا کے سبب تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انبانی نے آر آئی ایل کے حال ہی ہدف سے 9 مہینے پہلے پوری طرح قرض سے آزاد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی منگل کو جاری 20۔2019 کی رپورٹ کے مطابق امبانی کا اپنی اہم کمپنی ریلائنس انڈسٹری کے سالانہ تنخواہ 12 سالوں کے برابر 15 کروڑ روپے ہی رہی۔

انبانی کی 09۔2008 میں تنخواہ، الاؤنس اور کمیشن سبھی ملاکر سالانہ 15 کروڑ تھی اور تب سے مسلسل وہ اتنا ہی تنخواہ لے رہے ہیں اگرچہ کمپنی کے سبھی فل ٹائم ڈائرکٹروں کی تنخواہ اور الاؤنس وغیرہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران خاصہ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کووڈ۔ 19 کی وجہ سے امبانی نے اس برس اپریل کے آخر میں ہی اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کووڈ۔ 19 کے سبب لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اسی دوران کمپنی کے زیادہ تر ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد سے نصف تنخواہ تک کی کمی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق دیگر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں نے بھی اپنی تنخواہ 50 فیصد تک کم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اختتام سال میں مسٹر امبانی کو ملی کل تنخواہ میں 4.36 کروڑ تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں تھی، جو پہلے کے مالی برس میں 4.45 کروڑ روپے سے کم تھی۔ امبانی کو 20۔2019 میں کمیشن سے ملنے والی رقم پہلے کے برابر 9.23 کروڑ روپے ہی رہی، جبکہ دوسرے فوائد 31 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ روپے ہوگئے۔ مسٹر انبانی کو مالی سال میں ریٹائرمنٹ فوائد کے طور پر 71 لاکھ روپے ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.