سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ریلائنس انفراسٹرکچر کو 2800 کروڑ روپے معاوضہ دینے والے ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جسٹس این ناگیشور راؤ کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے 2800 کروڑ روپے معاوضہ کے حکم کے خلاف دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے ڈی ایم آر سی سے کہا ہے کہ وہ ریلائنس انفرا کو 2800 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ سود کی ادائیگی بھی کرے۔
یہ معاملہ 2008 میں ریلائنس افنرا اور ڈی ایم آر سی کے درمیان دلی ایئرپورٹ ایکسپریس کے سلسلے میں ہوئے معاہدے سے متعلق ہے۔ ریلائنس انفرا نے سنہ 2012 میں یہ معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔
ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ڈی ایم آر سی کو بطور معاوضہ کے طور پر ریلائنس انفرا کو 2800 کروڑ روپے ادا کرنے تھے۔
یو این آئی