ملک کے چار بڑے شہروں میں آج ڈیزل کی قیمت میں 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز بھی مستحکم رہیں۔
ستمبرمیں ڈیزل 2.94 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا، جب کہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 70.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پیٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل آٹھ پیسے کی کمی سے 77.04 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتہ میں پیٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پربرقرار ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت آٹھ پیسے کی کمی سے 74.15 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی، جبکہ ڈیزل آٹھ پیسے سستا ہوکر 76.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
شہر۔۔۔۔۔ ڈیزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹرول
دہلی۔۔۔۔ 70.63۔۔۔۔۔۔۔ 81.06
ممبئی ۔۔۔۔۔77.04۔۔۔۔۔۔ 87.74
کولکاتا۔۔۔۔ 74.15۔۔۔۔۔۔ 82.59
چنئی۔۔۔۔۔ 76.10 ۔۔۔۔۔۔۔۔84.14