نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دہلی میں آج پیٹرول 82.49 روپے اور ڈیزل 72.65 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ قبل ازیں گذشتہ روز دہلی میں پیٹرول 82.34 روپے اور ڈیزل 72.42 روپے فی لیٹر تھا۔
دو دنوں کے استحکام کے بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 پیسے اضافہ درج کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے پانچ دن سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی جاری تھی، اس سے قبل مسلسل پانچ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمت مستحکم رہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی طرح رہیں۔
پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی 82.49۔۔۔۔۔۔۔۔ 72.65
ممبئی 89.16 ۔۔۔۔۔۔۔79.22
چنئی 85.44 ۔۔۔۔۔۔۔۔78.06
کولکاتا 84.02 ۔۔۔۔۔۔۔76.22