جنرل راوت نے کہا کہ 'مینوفیکچرنگ کے سیکٹر میں ملک کی دفاعی صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کے اگلے پانچ برس میں 35 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کی امید ہے۔'
انہوں نے کہا 'ہمارا دفاعی ایکسپورٹ جو ابھی ایک برس میں 11ہزار کروڑ روپے ہے۔ اگلے پانچ برس میں وہ 35 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ مایوس کن ہے کہ آزادی کے 70 برس کے بعد بھی ہم بیرونی ملکوں سے فوجی ساز وسامان درآمد کر رہے ہیں لیکن اب صورت حال بدل رہی ہے۔
ڈی آر ڈی او فوج کی ضرورت کے مدنظر رکھتے ہوئے سامان تیار کررہا ہے اور ان کی سپلائی کررہا ہے۔'
جنرل راوت نے کہا کہ 'بھارت پڑوس میں امن اور استحکام کے لیے عہد بند ہے اور فوج دوست ملکوں کے ساتھ مل کر کسی بھی نئے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'بھارتی فوج دنیا کی صرف تعداد میں ہی بڑے افواج میں شمار نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنے تجربات، صلاحیت اور پیشہ ورانہ رویے کے لئے بھی مشہور ہے۔'