ریزو بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مالی برس 2018۔19 کے دوراں نئے ڈیزائن کردہ 500 روپے کے نوٹوں کی جعل سازی میں 121 فیصدی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ اسی مدت میں 2000 روپے کے نوٹوں کی جعل سازی میں 21.9 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے، ریزو بینک آف انڈیا نے یہ جمعرات کے روز اس تعلق سے معلومات دی۔
آر بی آئی کے روپورٹ کے مطابق اگست 2107 میں لانچ کیے گئے 200 روپے کے نوٹوں کے کل 12728 جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں، جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 79 تھی۔
اس کے علاوہ آر بی آئی نے 10 روپے 20 روپے اور 50 روپے کے نوٹوں کی جعل سازی بالترتیب 20.2 فیصد، 87.2 فیصد اور 57.3 فیصدی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں 100 روپے کے نوٹوں کی جعل سازی میں 7.5 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
آر بی آئی نے کہا کہ مالی برس 2018۔19 کے دوران بینک میں جن بھارتی نوٹوں ( ایف آئی سی این ایس) کی پہچان کی گئی اس میں 5.6 فیصدی آربی آئی کی جانب سے اور 94.4 فیصدی دیگر بینک کی جانب سے کی گئی ہے۔
آر بی آئی نے بتایا کہ یکم جولائی سنہ 2018 سے 30 جون سنہ 2019 کے دوران نوٹوں کی چھاپائی میں 48.11 ارب روپے خرچ کیے گئے ، جبکہ گذشتہ برس اس میں 49.12 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے'۔