کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کے تعلق سے کیے جارہے دعوے بھلے ہی حساس اور سنجیدہ ہوں، لیکن حکومت کی جانب سے کیے جا رہے تمام دعوے زمینی سطح پر کچھ الگ کی داستان بیان کرتے ہیں۔ مزدورں کے مطابق نہ ان کے پاس کام ہے اور نہ ہی دو وقت کی روٹی کے لیے کوئی مستقل انتظام ہے۔
![coronavirus crisis: migrant workers leave jaipur](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-majdurpalayan-01-spc-bite02-7204840_15052021155036_1505f_1621074036_224.jpg)
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے بڑی بڑی باتیں کی جارہی ہے لیکن ان باتوں کا زمینی سطح پر کچھ اثر نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ مزدوروں کو دو وقت کی روٹی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ وہیں، ایسے لاچار و بے بس مزدورں پر پولیس کی جانب سے بھی کارروائی ایک اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔