ETV Bharat / business

30 نومبر تک دہلی این سی آر میں پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی

دارالحکومت میں بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر، نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے دہلی ۔ این سی آر میں 30 نومبر تک پٹاخوں کی فرورخت اوراستعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 4:15 PM IST

NGT Imposes Total Ban on All kinds of Firecrackers in Delhi-NCR Till Nov 30

نئی دہلی: نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی) نے دہلی۔این سی آر میں 9 نومبر کی آدھی رات سے 30 نومبر کی آدھی رات تک ہر قسم کے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

این جی ٹی کے چیئر پرسن جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ پابندی کا اطلاق ملک کے ہر شہر اور قصبے پر ہوگا جہاں نومبر کے مہینے میں (گذشتہ برس کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق) ہوا کا معیار خراب ہے یا اس سے اوپر ہے۔

بینچ نے کہا کہ ایسے شہروں یا قصبوں میں جہاں ہوا کا معیار درمیانے درجے سے نیچے یا اس سے نیچے ریکارڈ کیا جاتا ہے، صرف سبز پٹاخے ہی فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ دیوالی، چھٹھ، نئے برس یا کرسمس کے مواقع پر پٹاخے کے استعمال کی حد دو گھنٹے ہوسکتی ہے، جیسا کہ متعلقہ ریاستیں اس کو طے کرسکتے ہیں۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 'متعلقہ ریاستوں کی طرف سے بیان کردہ تہواروں کے دوران پٹاخوں کے استعمال کے اوقات کو دو گھنٹے تک محدود رکھا جائے گا۔

اگر انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے تو، دیوالی اور گرو پورب کے وقت شام 8 سے 10 بجے، چھٹ پر صبح 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان پٹاخوں کا استعمال جائز ہوگا۔ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر رات 11.55 بجکر سے 12.30 بجے تک پٹاخوں کے استعمال کو قانونی جوازیت ہوگی۔'

اس کے علاوہ ، این جی ٹی نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ہدایت کی کہ وہ تمام ذرائع سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کریں کیونکہ آلودگی سے کووڈ 19 کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.