ETV Bharat / business

Companies Raised Rs 52,759 Cr From IPOs: آئی پی او کے ذریعہ 52,759 کروڑ جمع کیے گئے: سیتارمن

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 11:01 PM IST

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں برس آنے والے سب سے زیادہ 10 آئی پی او صحت کے شعبے سے اور چھ سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے سے تھے۔

Companies raised Rs 52,759 cr from IPOs till October this fiscal: Sitharaman
آئی پی او کے ذریعہ 52,759 کروڑ جمع کیے گئے: سیتارمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن Sitharaman نے پیر کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ رواں مالی برس 20121-22 میں اکتوبر تک 61 کمپنیوں نے ابتدائی عوامی پیش کش IPO کے ذریعے 52,759 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں سیتا رمن نے کہاکہ گزشتہ مالی برس کی پوری مدت کے دوران 56 آئی پی اوز IPO کے ذریعے 31060 کروڑ روپے کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مالی برس 2021-22میں 100 کروڑ روپے سے کم کے 35 آئی پی اوز IPO تھے۔ چار 100-500 کروڑ روپے کے اور 500 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے 22 آئی پی او تھے۔

وزیر خزانہ Sitharaman نے کہاکہ رواں برس آنے والے سب سے زیادہ 10 آئی پی او صحت کے شعبے سے اور چھ سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے سے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے خود کفیل بھارت پیکیج کے تحت مختلف صنعتی شعبوں خاص طور پر انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو راحت اور قرض امداد کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایمرجنسی کریڈٹ گارنٹی سہولت (ای سی ایل جی ایس)، بحران کے شکار ایم ایس ایم ای یونٹس کے لیے 20,000 کروڑ روپے کے قرض کی فراہمی اور کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے کی امداد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکموں کے مالی اخراجات کے لیے جنرل رولز (جی ایف آر) میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت 200 کروڑ روپے سے کم مالیت کے سامان اور خدمات کی سرکاری خریداری میں عالمی ٹینڈر انکوائریوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ’میک ان انڈیا‘ پہل کی حمایت کرنے کا ایک قدم ہے۔ اس سے ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.