دراصل کلبٹ رئیل اسٹیٹ چٹ فنڈ کمپنی نے عوام کو لالچ دے کر کروڑ روپے وصول کیے اور فرار ہوگئے۔ جس کے بعد ضلع میں ہنگامہ ہوا تو چند روسی کورٹ نے کمپنی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کیا۔
کورٹ کے حکم کے بعد مختلف مقامات پر کمپنی کے خلاف 22 بدعنوانی کے مقدمات درج کیے گئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ فرضی کمپنی نے متھرا، مرادآباد، بدایوں اور سمبھل سمیت مغربی اترپردیش کے متعدد اضلاع میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے کروڑپے وصول کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمپنی نے تقریبا 500 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی ہے۔ فی الحال مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔
خبروں کے مطابق گڈو دیوی اور بھانوں پرتاپ کمپنی کے مالک تھے، اب ان پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے۔