وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا کی جانب سے راست ٹیکس وصولی کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہونے کو بتایا جارہا ہے اور ٹیکس وصولی کی کمی کو جی ڈی پی جوڑ کر منفی تاثر پیش کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راست ٹیکسوں میں اضافہ سے متعلق صحیح تصویر پیش نہیں کی جارہی ہے۔
راسٹ ٹیکس وصولیوں میں کمی توقع کے مطابق اور عارضی ہے، حکومت نے ایسا حالات کے پیش نظر ہی تاریخی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کیا تھا جس کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
وزارت نے بتایا کہ مالی سال 2019-20 میں واپس ہونے والی رقم 1.84 لاکھ کروڑ روپئے ہے جبکہ گذشتہ سال یہ رقم 1.61 لاکھ کروڑ روپئے تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واپس ہونے والی رقم میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔