ETV Bharat / business

الیکٹرانگ مینو فیکچرنگ کی فروغ کے لیے 3762.25 کروڑ روپے مختص - cabinet approves schemes to boost electronics manufacturing news in urdu

حکومت نے ملک میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے ارادے سے ترمیم شدہ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر (ای ایم سی 2.0) اسکیم کو منظوری دیتے ہوئے اس کے لیے 3762.25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

Cabinet Approves Schemes To Boost Electronics Manufacturing
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 7:59 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ الیکٹرانکس، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے اس ضمن میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیا۔

ویڈیو

انہوں نے بتایاکہ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے توسط سے عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مشترک خدمات مہیا کرانے کے ارادے سے اس اسکیم میں ترمیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کلسٹروں سے ای ایس ڈی ایم زمرے کے فروغ کو تقویت ملے گی اور ملک میں کار آفرینی نظام کے فروغ میں مدد ملے گی اور اختراعات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔'

متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری ہونے سے اس شعبے کی ترقی ہوگی اور روزگار پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی بھی بڑھے گی۔

مرکزی کابینہ نے اس کے ساتھ ہی آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کو قومی آیوش مشن می شامل کرنے کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تجویز کے تحت 20۔2019 سے 24۔2023 تک کے لئے 3399.35 کروڑ روپے کے خرچ کا التزام کیا گیا ہے جس میں سے 2209.58 کروڑ روپے مرکز اور 1189.77 کروڑ روپے ریاستیں ادا کریں گی۔

آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹر کو قومی آیوش مشن میں شامل کرنے سے آیوش خدمات عوام کو آسانی کے ساتھ حاصل ہوسکیں گی۔ مرکزی کابینہ نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے 13760 کروڑ روپے کی مالی امداد سے ملک کو ادویات اور طبی ساز و سامان کے خصوصی صنعتی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس سے 20 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.