ETV Bharat / business

کھادوں پر سبسڈی کو ملی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کھادوں کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:05 PM IST

Cabinet approves Nutrient Based Subsidy (NBS) rates for Phosphatic & Potassic (P&K) Fertilisers for the year 2021-22

حکومت نے بدھ کے روز سنہ 2021-22 کے لیے نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاس پر سبسڈی دیے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی مالی امور کی کمیٹی نے محکمہ کھاد کے تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ محکمہ کھاد نے تجویز دی تھی کہ سنہ 2021-22 (موجودہ موسم تک) کے لیے پی-اینڈ کے کھادوں پر غذائی اجزاء پر مبنی سبسڈی طے کر دی جائے۔ نائٹروجن پر فی کلو 18 روپے سے زیادہ، فاسفورس پر 45 روپیے سے زیادہ اور پوٹاس پر 10 روپیے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی ہے۔

حکومت کھادوں کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے، بالخصوص یوریا اور 22 گریڈ والے پی-اینڈ کے کھادوں کی جس میں ڈی اے پی بھی شامل ہے۔ یہ کھاد کسانوں کو سبسڈی کی بنیاد پر کھاد بنانے والوں/ درآمد کاروں سے ملیں گے۔ پی-اینڈ-کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کی بنیاد پر دی جا رہی ہے جو یکم اپریل 2010 سے مؤثر ہے۔ کسان-حامی جذبے کے ساتھ حکومت اس بات کے لیے پابند عہد ہے کہ پی-اینڈ-کے کھاد کی دستیابی کسانوں کو سستی قیمتوں پر یقینی بنائی جائے۔ یہ سبسڈی، این بی ایس شرحوں پر کھاد کمپنیاں کو جاری کی جائے گی تاکہ کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد مل سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.