نئی دہلی: تجارتی بورڈ (بی او ٹی) کی میٹنگ 02 دسمبر 2020 بروز بدھ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کی قیادت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوگی۔
اس میٹنگ میں نئی غیرملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) (26-2021) اور گھریلو پیداوار اور برآمدات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی اور اقدامات اور پر غور کیا جائے گا۔
بی اوٹی پلیٹ فارم تجارت اور صنعت کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور بھارتی تجارت کو آگے بڑھانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف ٹی پی سے متعلق پالیسی اقدامات کرنے میں حکومت کو مشورہ دیتا ہے۔ یہ ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تجارتی پالیسی سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں پر وہ بھارتی تجارت کے امکانات اور مواقع کو متاثر کرنے والی بین الاقوامی پیش رفتوں سے آگاہ کرنے اور انہیں ابھرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرسکیں۔
اس میٹنگ سے وزیرمملکت برائے کامرس و صنعت شری سوم پرکاش اور ہردیپ سنگھ پوری خطاب کریں گے۔ حکومت ہند کے متعدد محکموں کے سکریٹریز، نیتی آیوگ کے سی ای او، متعدد سرکاری اداروں کے سربراہان، اعلیٰ صنعتی اداروں اور ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے نمائندے بی او ٹی کے ممبر ہیں۔
مزید پڑھیں: نومبر میں جی ایس ٹی کلشن 1.05 لاکھ کروڑ روپے رہا
تجارتی بورڈ درآمد / برآمد کارکردگی، آتم نربھر بھارت (بشمول عوامی خریداری۔ میک ان انڈیا ) کے لیے سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی، تجارتی حل، حالیہ اٹھائے گئے اقدام، نئی لوجسٹک پالیسی، گزشتہ بی او ٹی کے بعد کسٹمز کے ذریعہ اٹھائے گئے تجارتی اقدام، اصلاحات اور پہل، جی ای ایم۔ احاطہ اور توسیع کا جائزہ لے گا اور غیرملکی تجارتی پالیسی سے متعلق متعدد تجویزوں پر غور کرے گا۔