ملک کی پولٹری کی صنعت ابھی تک کورونا کے حملے کی وجہ سے مکمل طور پر بحال بھی نہیں ہوئی تھی کہ اب یہ برڈ فلو پھیلنے سے دو بارہ ڈگمگا گئی ہے۔
برڈ فلو پھیلنے کی حالیہ خبر کے بعد ملک میں چکن اور انڈوں کی مانگ میں تقریباً 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ان کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے، چکن کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کے شیئر میں بھی گزشتہ دو دنوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پولٹری فیڈریشن آف انڈیا کے صدر رمیش کھتری نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ پولٹری مصنوعات، یعنی چکن اور انڈوں کی طلب میں گذشتہ دو دنوں میں تقریباً 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس نے ان کی قیمتوں پر دباؤ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے جہاں مرغی کی تھوک قیمت 100 روپے کلو تھی، اب یہ کم ہوکر 60 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش اور کیرالہ سے برڈ فلو کی اطلاعات ہے، جہاں چکن میں ابھی تک برڈ فلو کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔
بہار کے ضلع سیوان میں پولٹری فارم کے ڈائریکٹر دودھ کشور سنگھ نے بتایا کہ' تین دن قبل تک انڈوں کی قیمت 570 سے 585 روپے فی 100 انڈے تھی جو بدھ کے روز کم ہوکر 535 روپے فی 100 انڈے ہوگئی ہے اور اس کی فروخت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ انڈو کی قیمتیں مزید کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برڈ فلو کے خوف کی وجہ سے خوردہ فروش چکن اور انڈے نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ وہ بھی فروخت نہیں ہورہے ہیں۔'
صرف یہی نہیں پولٹری کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کے اسٹاک میں بھی گزشتہ دو روز سے کمی واقع ہوئی ہے۔ انڈیا میں پولٹری کی ایک بڑی تجارتی کمپنی وینکی کا اسٹاک جمعرات کی شام 1.45 بجے گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.36 فیصد کی ریکوری کے ساتھ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں 1،565 روپے فی شیئر پر رہا۔جبکہ اس سے قبل 1524.80 روپے پرکھلنے کے بعد 1495.10 روپے تک کمی درج کی گئی، موجودہ قیمت کو دیکھیں تو دنوں کمپنیوں کے شیئر میں 100 روپے سے زیادہ گراوٹ آچکی ہے'۔
- مزید پڑھیں: ایپیڈا نے گوشت ایکسپورٹ فہرست سے لفظ 'حلال' ہٹا دیا
- واٹس ایپ رازداری پالیسی میں کیا ہے خاص؟
- گاہکوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیوں نہیں؟
مویشیوں کے بھارتی تحقیقاتی ادارے (آئی سی اے آر) کے تحت بھوپال میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ ایس اے ڈی) سے نمونے کی تصدیق کے بعد چار ریاستوں میں بارہ مقامات پر برڈ فلو (ایوی انفلوئنزا (اے)) کی اطلاع ملی ہے، جبکہ ہریانہ کے بارولا میں بھی گذشتہ 25 دنوں میں 43،0267 پرندوں کی ہوئی ہے اور نمونے تجربہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں لیکن ٹیسٹ کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ یہ معلومات بدھ کے روز مرکزی وزارت برائے جانوروں پر وری، ماہی گیری اور ڈیری نے دی۔
راجستھان کے باران، کوٹا اور جھلاور میں برڈ فلو کی اطلاعات ہیں، جبکہ مدھیہ پردیش کے مندسور، اندور اور مالوا میں بھی کوؤں میں فلو کی اطلاع ہے۔ جبکہ ہماچل پردیش کے کانگرا میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں میں برڈ فلو کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی بھارت کے کیرل کے کوٹٹایم اور الاپوجھا میں چار مقامات پر پولٹری ڈک یعنی بتخ میں برڈ فلو کی رپورٹ ہے'۔
وزارت کے مطابق ان ریاستوں میں برڈ فلو سے بچاؤ کے اقدامات نافذ کیے جارہے ہیں، جس کے تحت پرندوں کو مارنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پرندوں کی غیر معمولی موت پر نگاہ رکھیں اور ضروری اقدامات کرنے کے لیے جلد اطلاع دیں۔