ETV Bharat / business

ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری، ایک بڑی کامیابی: بھارت بائیوٹیک

ڈی سی جی آئی سے منظوری ملنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے مبارک باد پیش کی اور کورونا کے خلاف جنگ میں بھارت کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا ۔'

bharat biotech md krishna ella on approval of covaxin for emergency use

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 8:06 PM IST

حیدرآباد: بھارت بائیوٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرشنا ایلا نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری ملنے کے بعد بھارت میں تخلیق کو رفتار ملے گی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یہ منظوری بھارت میں نئی ​​مصنوعات تیار کرنے کی طرف بھی ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد اس ویکسین کو مارکیٹ میں لائیں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ٹرایل کے لیے ویکسین کو پہلے ہی بھیجا جا چکے ہے۔

کرشن ایلا نے کہا کہ یہ ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور بھارت کی سائنسی صلاحیت میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت میں تخلیقی ماحول کو تیز کرے گا۔'

ویکسین کے ٹرائل کے سلسلے میں بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی نے کہا کہ یہ ویکسین ایسی طبی ضروریات کو پورا کرے گی جو اس وبا کے دوران سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ویکسین کو ایسی آبادی تک پہنچانا ہے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے'۔

بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی کرشنا ایلا نے بتایا کہ اس ویکسین پر سیاست بھی ہورہی ہے میں واضح طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے خاندان کا کوئی بھی ممبر کسی سیاسی جماعت سے منسلک نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا 'ہم بھارت میں کلینیکل ٹرائلز ہی نہیں کر رہے ہیں۔ ہم نے برطانیہ سمیت 12 سے زیادہ ممالک میں کلینیکل ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔ ہم پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کلینیکل ٹرائلز کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایک بھارتی کمپنی نہیں ہیں، ہم واقعی ایک عالمی کمپنی ہیں۔'

مزید پڑھیں: زائڈس کیڈلا کی کورونا ویکسین کو تیسرے مرحلے کے لیے اجازت

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کا زبردست تجربہ ہے۔ ہم 123 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔

بھارت بائیوٹیک کے ایم ڈی نے کہا 'ہم واحد کمپنی ہیں جسے ٹرایل میں اتنا وسیع تجربہ ہے'۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اعداد و شمار کے شفاف ہونے پر سوال کرتے ہیں۔ میرے خیال میں ان لوگوں کو انٹرنیٹ پر پڑھنے اور یہ دیکھنے کے لیے صبر کرنا چاہیے کہ ہم نے کتنے مضامین شائع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی جرائد میں 70 سے زائد مضامین شائع ہوچکے ہیں۔'

خیال رہے کہ اتوار کے روز ڈرگ جنرل آف انڈیا( ڈی سی جی آئی) کی جانب سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کو منظوری ملی تھی۔ منظوری ملنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایک بعد دیگر ٹوئٹ کے ذریعے مبارک باد پیش کی، وزیر اعظم نے اسے کورونا کے خلاف جنگ میں بھارت کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا تھا۔'

سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا

'ایک اہم جنگ میں ملک کی صورتحاک کو مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کن لمحہ،

@انسٹی ٹیوٹ انڈیا اور@بھارت بائیوٹیک کےویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری ملنے کے بعد صحت مند اور کووڈ سے پاک ملک بنانے کی جانب پیش رفت تیز ہوگی۔

قابل مبارکباد

اس مہم سے منسلک ہمارے محنتی سائنسداں اور موجدوں کو مبارکباد۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.