ایمیزون کے فاونڈر جیف بیزوس نے شادی کے 25 سال بعد بیوی میکنیز بیزوس سے طلاق لیا ہے، کورٹ نے عرضی پوری کرنے کے بعد جیف بیزوس کو 38.3 بلین ڈالر بیوی میکنیز کو دینے کا حکم دیا ہے۔
رواں برس اپریل میں کورٹ کی طرف سےجیف بیزوس کو کہا گیا تھا کہ وہ امیزن کا 4% شیئر میکنیز بیزوس کو دیں۔ اس کے بعد کورٹ نے طلاق کو منظور کیا تھا۔
وہیں میکنیز بیزوس نے اپنی کمائی میں سے آدھا پیسہ صدقہ کر دیا ہے اور 'مایکروسافٹ' کے بانی بل گیٹس اور عرب پتی وارن بیفیٹ کی طرف چلنے والی مہم 'گیونگ چیلنج' میں شامل ہوئی ہیں۔
جیف اور میکنیز نے طلاق کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا۔