ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن: حجام مالی بحران سے دو چار - سلون کی دکانیں کھولنے پر پابندی

عالمی وبا کورونا وائرس اور ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں حجامت کا پیشہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

barbers facing problems
لاک ڈاؤن: حجامت پیشہ افراد مالی بحران سے دو چار
author img

By

Published : May 21, 2020, 2:39 PM IST

دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی میں ایک سیلون جو زلفوں کی تراش و خراش کے لیے مقبول تھا لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے بند پڑا ہے۔

ویڈیو

رمضان المبارک کا مہینہ سیلونز مالکان کے لیے کافی اہم مانا جاتا ہے، خصوصاً رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیلونوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی تھیں، تاہم رواں برس معاملہ قدرے مختلف ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سیلون کھولنے پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے ان میں کام کرنے والے حجاموں اور ہیئر ڈریسرز کے لیے معاش کی پریشانی کھڑی ہو گئی ہے۔

گذشتہ 40 برس سے ہی اس پیشے سے جڑے محمد فرقان سلمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ 60 روز ہونے کو ہیں اور ہم نے ایک دن بھی کام نہیں کیا۔' محمد عرفان بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران کام اتنا زیادہ ہوا کرتا تھا کہ رات میں دو بج جاتے تھے لیکن اب 60 روز سے ہم نے کسی بھی گاہک کے بالوں پر ہاتھ نہیں پھیری۔

وہیں محمد فیصل نے بتایا کہ ہمارے سیلون میں اتنی بھیڑ ہوتی تھی کہ ہمیں رمضان کے ماہ میں ٹوکن جاری کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اس برس تو پورا رمضان سوکھا ہی گزر گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.