ETV Bharat / business

'خودکفیل بھارت' کا مطلب تنہا بھارت نہیں: پرساد

مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے منگل کے روز کہا کہ 'خود کفیل بھارت' کا مطلب ہےکہ بھارت عالمی معیشت میں ایک سرگرم شراکت دار ہے، عالمی الیکٹرانک مینو فیکچرنگ میں اب بھارت کا وقت آگیا ہے۔

Atmanirbhar Bharat Does Not Mean Isolated India, insists Ravi Shankar Prasad

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 5:48 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر مواصلات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے منگل کے روز کہا کہ 'خود کفیل بھارت' کا مطلب تنہا بھارت نہیں ہے۔'

انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی) کے زیر اہتمام 15 ویں بھارت ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا "خود کفیل بھارت کا مطلب ہے کہ بھارت عالمی معیشت میں سرگرم شراکت دار ہے۔ عالمی الیکٹرانک مینوفیکچرنگ میں بھارت کا وقت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'بھارتی معیشت میں 25 فیصد گراوٹ آسکتی ہے'

انہوں نے کہا کہ' بھارت موبائل مینوفیکچرنگ کا مرکز بن گیا ہے '۔

پروڈکشن لنکڈ انیسیٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تعلق سے پرساد نے کہا کہ تمام اعلی عالمی کمپنیوں نے اس کے لیے درخواست دی ہے اور وہ آنے والے پانچ برسوں میں 10 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون اور آلات بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جن میں سے 7 لاکھ کروڑ روپے برآمد کے لیے ہوں گے۔

انہوں نے کہا ، "بھارت کو یقینی طور پر لیپ ٹاپ، مشین ٹو مشین مصنوعات، ٹیبلیٹ وغیرہ کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ سینٹر بننا چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ' میں ایسا ماحولیاتی نظام تیار کرنا چاہتا ہوں جو جس کے تحت بھارت میں موبائل فون، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ، ایم 2 ایم ڈیوائسز، آئی او ٹی ڈیوائسز تیار کرنے کا ایک بہت بڑا مرکز بنے۔'

یہ دیکھتے ہوئے کہ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل تیار کرنے والا ملک بن گیا ہے، پرساد نے بتایا کہ اس وقت یہاں 268 موبائل فیکٹریاں ہیں، جبکہ 2014 میں صرف دو فیکٹریاں تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.