ETV Bharat / business

جنوری میں ای پی ایف کے تحت 8 لاکھ 20 ہزار ممبران شامل ہوئے - ای ایس آئی سی میں 4 کروڑ 75 لاکھ 185 نئے ملازمین

جنوری 2021 میں آٹھ لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نئے حصص یافتگان کو ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزيشن (ای پی ایف او) کے ای پی ایف منصبوبے میں شامل کیا گیا۔

At least 820000 fresh people joined epfo in Jan

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:44 PM IST

وزارت محنت و روزگار کی طرف سے جمعرات کے روز یہاں جاری ہونے والے روزگار کے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021 میں ای پی ایف میں کل آٹھ لاکھ 20 ہزار 338 نئے صارفین شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں چھ لاکھ 31 ہزار 928 مرد اور ایک لاکھ 83 ہزار 391 خواتین اور 16 دیگر شامل ہیں ۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2021 تک کل چار کروڑ تین لاکھ 32 ہزار 543 نئے صارفین ای پی ایف میں شامل ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مہینے میں 11 لاکھ 55 ہزار 451 ملازمین کو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں شامل کیا گیا ہے۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2021 تک ای ایس آئی سی میں 4 کروڑ 75 لاکھ 185 نئے ملازمین شامل ہوئے۔

جنوری 2021 میں 53 ہزار 927 ملازمین نیشنل پنشن اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کل 9137 ملازمین مرکزی سطح پر اس اسکیم کے تحت آئے ہیں۔ ان میں 7757 مرد اور 1380 خواتین ہیں۔ ریاستی سطح پر 38 ہزار 339 ملازمین نے قومی پنشن اسکیم میں اندراج کیا ہے۔ ان میں سے 25 ہزار 647 مرد اور 12 ہزار 691 خواتین ہیں۔ نجی شعبے میں 6451 ملازمین نے نیشنل پنشن اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے 5191 مرد اور 1260 خواتین ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017 سے جنوری 2021 تک 24 لاکھ 15 ہزار 135 نئے ملازمین نیشنل پنشن اسکیم میں شامل ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.