ETV Bharat / business

آریان ڈرگ کیس: بائجوس نے شاہ رخ خان کے اشتہارات روک دیے - فیس بک اور اس سے جڑی ایپس انسٹا گرام

لرننگ ایپ بائجوس نے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔ پری بکنگ کے بعد بھی اشتہارات جاری نہیں ہو رہے۔ شاہ رخ کو اس کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بڑا دھچکا لگا ہے۔

Aryan Khan drugs case: Byju's temporarily halts ads featuring SRK
آریان ڈرگ کیس: لرننگ ایپ بائجوس نے شاہ رخ خان کے اشتہارات روک دیے
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 9:05 PM IST

آئی پی او سے منسلک ایڈ ٹیک کمپنی بائجوس نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے، کیونکہ ان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ایک کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائجوس نے شاہ رخ خان کی تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایڈٹیک کمپنی پر تنقید کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بائجوس رواں برس تعلیمی اداروں کی ہوڑ میں ہے۔ کل ملاکر بائجوس نے رواں برس نو تعلیمی ادارے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ایڈ ٹیک ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) لانے کی تیاری میں ہے۔ جو کمپنی مالیت تقریباً 40 ارب ڈالر سے 45 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر 42 ملین اور فیس بک اور اس سے جڑی ایپس انسٹا گرام پر 26.5 ملین فالورز ہیں۔

واضح رہے کہ آرین خان کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز سے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ این سی بی کو آرین کے پاس سے ڈرگس برآمد نہیں ہوا ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کروز پر منشیات پارٹی کے سلسلے میں گرفتار آریان خان جیل میں ہیں۔ جمعہ کو فورٹ کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آریان کے وکیل ستیش مانشندے اب سیشن کورٹ میں ضمانت کی اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.