ETV Bharat / business

ای پی ایف او سے منسلک ہوئے چھ لاکھ سے زائد شیئر ہولڈرز - مجموعی طور پر 54 ہزار 482 ملازمین شامل

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2020 میں ای پی ایف او میں چھ لاکھ 40 ہزار 522 شیئرہولڈرجڑ گئے ہیں۔

around 6.41 lakh new members joined EPFO in November 2020

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:40 PM IST

نئی دہلی: نومبر 2020 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سے چھ لاکھ 40 ہزار سے زائد، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے نو لاکھ 33 ہزار سے زائد اور نیشنل پینشن اسکیم سے 54 ہزار سے زیادہ شیئر ہولڈرز وابستہ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2020 میں ای پی ایف او میں چھ لاکھ 40 ہزار 522 شیئرہولڈرجڑ گئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ 97 ہزار 22 مرد اور ایک لاکھ 43 ہزار 496 خواتین ہیں۔ آٹھ افراد دیگر زمرے کے ہیں۔ ستمبر 2017 سے نومبر 2020 تک ای پی ایف او میں تین کروڑ85 لاکھ پانچ ہزار 48 شیئر ہولڈ جڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ

اعدادوشمار کے مطابق ای ایس آئی سی میں اسی ماہ مجموعی طور پر نو لاکھ 33 ہزار 959 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے سات لاکھ 80 ہزار 288 مرد اور ایک لاکھ 53 ہزار 641 خواتین ہیں۔ دیگر زمرے میں 30 افراد شامل ہیں۔ ستمبر 2017 سے نومبر 2020 تک ای ایس آئی سی میں چار کروڑ50 لاکھ 93 ہزار 501 نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔

نومبر 2020 میں این پی ایس میں مجموعی طور پر 54 ہزار 482 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7696 مرکزی ملازمین اور 40 ہزار 754 ریاستی سرکاروں کے ملازمین ہیں ۔ بقیہ 6032 ملازمین کا تعلق پرائیوٹ سیکٹر سے ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.