ETV Bharat / business

'کارپوریٹ گھرانوں کو بینک کا لائسنس دینے کی تجویز آر بی آئی کی نہیں' - آربی آئی کی نہیں

ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن اور سابق نائب گورنر ویرل اچاریہ نے کارپوریٹ گھرانوں کو بینک چلانے کا لائسنس دینے کی تجویز پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔

allowing corporates to start banks das says it is internal panels suggestion not rbi view

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 12:02 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ 'کارپوریٹ گھرانوں کو اپنا بینک شروع کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ریزرو بینک کی نہیں ہے۔ ایک کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے۔ اس پر اور دیگر تجاویز پر مرکزی بینک عوامی سطح پر تجاویز اور تبصرے لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔'

بینک کی ورکنگ کمیٹی نے اس سلسلے میں تجویز دی تھی کہ کارپوریٹ گھرانوں کو اپنے بینک شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ کمیٹی کی اس تجویز پر چوطرفہ سخت تنقید کی گئی ہے۔

ریزروبینک کے سابق گورنر رگھورام راجن اور سابق نائب گورنر ویرل اچاریہ اور چیف معاشی مشیروں نے اس پر سخت تنقید کی ہے'۔

ان کا ماننا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو صارفین کی رقومات خطرے میں ہوں گی اور کمپنیاں اپنے گروپ سے قرض لینا شروع کردیں گی۔

ورکنگ گروپ نے نان بینکاری مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کو 50،000 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے ساتھ بینکوں میں تبدیل کرنے پر بھی غور کرنے کی تجویز دی ہے۔

داس نے کہا کہ 'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ آر بی آئی کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ ہے۔ اسے ریزرو بینک کا آئیڈیا یا فیصلہ نہیں سمجھنا چاہیے'۔

کمیٹی کے پانچ ممبران میں جس میں ریزرو بینک کے سینٹرل بورڈ کے دو ممبران اور RBI کے تین عہدیدار شامل ہیں، انہوں نے آزادانہ طور پر کام کیا اور غور و خوض کے بعد اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔

داس نے کہا کہ 'ریزرو بینک نے ان مسائل پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کسی فیصلے تک پہنچنے سے پہلے ریزرو بینک اس سے متعلق تبصرے اور مشورے عوامی طور پر حاصل کرے گا۔

ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن اور سابق نائب گورنر ویرل اچاریہ نے کارپوریٹ گھرانوں کو بینک چلانے کا لائسنس دینے کی تجویز پر سخت تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.