ETV Bharat / business

ایئرٹیل کا جیو کے ساتھ اسپیکٹرم ٹریڈنگ معاہدہ

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:26 PM IST

بھارتیہ ائرٹیل نے ریلائنس جیو انفوکام کے ساتھ تین اہم مواصلاتی سرکلوں میں 800 میگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ میں اسپیکٹرم ٹریڈنگ کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

Airtel, Jio announce spectrum trading agreement

نئی دہلی: ٹیلی کام کی بڑی کمپنی بھارتیہ ائرٹیل نے ریلائنس جیو انفوکام کے ساتھ ملک کے تین اہم مواصلاتی سرکلوں میں 800 میگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ میں اسپیکٹرم ٹریڈنگ کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

ائرٹیل نے آج بتایا کہ اس معاہدے کے تحت آندھرا پردیش میں 3.75 میگا ہرٹز، دہلی میں 1.25 میگا ہرٹز اور ممبئی میں 2.50 میگا ہرٹز کو قانونی منظوری کے بعد جیو کو منتقل کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق اس اسپیکٹرم کے لیے جیو 1037.6 کروڑ روپے ایئر ٹیل کو ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ جیو اس اسپیکٹرم سے متعلق 459 کروڑ روپے کی واجبات بھی ادا کرے گا۔

بھارتیہ ائرٹیل کے بھارت اور جنوبی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او گوپال وٹل نے بتایا کہ ان 3 سرکلوں میں 800 میگا ہرٹز بینڈ میں ان کی کمپنی کے ناقابل استعمال اسپیکٹرم تھا جسے جیو کو منتقل کرنے کے لیے دستخط کیے گئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.