ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 72.01 روپے فی لیٹر رہی۔ یہ 10 فروری کے بعد اس کی اعلی ترین سطح ہے۔ اس سے پہلے مسلسل دو دن اس کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 64.70 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 74.65 روپے، 77.67 روپے اور 74.82 روپے فی لیٹر مستحکم رہیں۔ تینوں شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایک لیٹر ڈیزل کولکاتا میں 67.02 روپے، ممبئی میں 67.80 روپے اور چنئی میں 68.33 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔