ETV Bharat / business

اڑان اسکیم کے تحت فضائی خدمات شروع - 22 new udan flights rolled out

اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز آج شروع ہوئی۔

22 new UDAN flights rolled out in last 3 days: Aviation Ministry

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 9:59 PM IST

نئی دہلی: اڑان اسکیم کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے گذشتہ تین دنوں میں 22 نئے روٹوں پر فضائی شروع کی گئی ہیں، جن میں سے چھ روٹ شمال مشرقی خطے میں ہیں۔

اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز آج شروع ہوئی۔ اس سے قبل کل شیلانگ (میگھالیہ) سلچر (آسام) کے روٹ پروازیں شروع ہوئی تھیں۔ اس موقع پر وزارت شہری ہوا بازی اور ائیرپورٹ اتھارٹی کے اعلی افسران موجود تھے۔

ان روٹوں پر سروس شروع ہونے کے بعد ملک کے تمام علاقوں میں ہوائی خدمات کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے علاقائی روٹوں پر سستی ہوائی سفر کی فراہمی اور معاشی طور پر قابل عمل اور منافع بخش ہوائی سفر کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ اڑان اسکیم کے تحت اب تک ملک بھر کے 57 ہوائی اڈوں سے 347 روٹز پر پروازیں شروع کی گئیں ہیں جہاں فضائی سروس انتہائی کم یا بہت کم تھے۔

گذشتہ 28 مارچ کو اڑان اسکیم کے تحت 18 نئے روٹوں پر سروس شروع کی گئی تھی۔ ان میں گورکھپور (اتر پردیش) سے لکھنؤ (اتر پردیش) جو ریاست کے تعاون سے اڑنے والا روٹ ہے، کرنول (آندھرا پردیش) سے بنگلور (کرناٹک)، وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش) اور چنئی (تمل ناڈو)، آگرہ (اترپردیش) شامل ہیں۔ بنگلور (کرناٹک) اور بھوپال (مدھیہ پردیش) پریاگراج (اتر پردیش) سے بھونیشور (اڈیشہ) اور بھوپال (مدھیہ پردیش) ہیں۔ ان روٹوں کے علاوہ ڈبروگڑھ (آسام) سے دیماپور (ناگالینڈ) کے مابین فضائی رابطہ بھی قائم کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.