ETV Bharat / business

'پانچ ٹریلین معیشت کا خواب محض ایک جملہ' - پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف

ایک ترقی یافتہ ملک کی تعریف یہ ہے کہ وہاں کی عوام کی سالانہ آمدنی 12000 ڈالر ہو، اگر ہم نو فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے تب بھی اسے حاصل کرنے میں 22 برس لگ جائیں گے'۔

'پانچ ٹریلین معیشت کا خواب محض ایک جملہ'
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 7:37 PM IST

احمد آباد میں ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر سی رنگ راجن نے کہا کہ بھارتی معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ' موجودہ شرح نمو کے مطابق 2025 تک بھارت کا پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

یاد رہے کہ مرکز میں دوبارہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے آئندہ پانچ برسوں میں بھارت کی معیشت پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف طے کیا تھا، لیکن اقتصادی بحران کے دوران اس ہدف کو حاصل کرنے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اقتصادی شرح نمو کی رفتار کم ہورہی ہے اور مالی سال 2016 کی شرح ترقی 8.6 فیصد کے مقابلے رواں مالی برس میں ترقی کی شرح 6.8 فیصد رہ گئی ہے۔

رنگ راجن نے گذشتہ روز کہا کہ' آج ہماری معیشت 7 2،700 ارب ڈالر ہے اور ہم پانچ برسوں میں اسے دوگنا کرکے پانچ ہزار ارب ڈالر کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نو فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ صورت حال میں 2025 تک پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'۔

رنگ راجن نے آئی بی ایس۔ آئی سی ایف اے آئی بزنس اسکول کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' آپ دو برس ضائع کرچکے ہیں، رواں مالی برس ترقی کی شرح چھ فیصد سے نیچے رہنے والا ہے، جبکہ آئندہ برس یہ سات فیصد ہوگی، اس کے بعد بھارت کی معیشت رفتار پکڑ سکتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اگر ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) 5000 ارب ڈالر ہوگیا تو عوام کی فی کس آمدنی 1800 ڈالر سے بڑھ کر 3600 ڈالر ہوجائے گی، اس کے باوجود ملک متوسط آمدنی والے ممالک کے زمرے میں رہے گا'۔

رنگ راجن نے کہا کہ' ایک ترقی یافتہ ملک کی تعریف ایسے ملک سے ہے، جس کی سالانہ فی کس آمدنی 12000 ڈالر ہو، اگر ہم نو فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے تب بھی اسے حاصل کرنے میں 22 برس لگ جائیں گے'۔

Intro:Body:

FRIDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.