طالب علموں کہنا ہے کہ اعلی تعلیم کی حصولیابی کے با وجود انہیں ملازمت کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی منصوبے کو بہتربنایا جائے تا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں بآسانی ملازمت مل سکیں۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ جو وعدے اور منصوبے حکومت کی جانب سے بنائے جاتے ہیں ان پر عمل بہت کم ہوتا ہے۔
وزیر ما لیات نرملا سیتا رمن نے اعلی تعلیم کے لیے400 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔
ساتھ ہی تعلیمی طریقہ کو بہتر بنا نے اور زیا دہ سے زیا دہ آن لائن کورسیز شروع کرنے کی با ت کی ہے تا کہ طالب علم کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکیں۔