ETV Bharat / budget-2019

بجٹ 2020: خواتین کی شادی سے متعلق ٹاسک فورس بنانے کی تجویز - خواتین کی شادی سے متعلق ٹاسک فورس بنانے کی تجویز

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 2020-21 کے لیے عام بجٹ پیش کیا۔اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ خواتین کی شادی کی عمر کی سفارش کے لیے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی جائے گی۔

بجٹ 2020: خواتین کی شادی سے متعلق ٹاسک فورس بنانے کی تجویز

author img

By

Published : Feb 1, 2020, 4:44 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:02 PM IST

مالی سال 2020-21 کے لیے عام بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے خواتین کی شادی کی عمر کی سفارش کے لیے ٹاسک فورس تشکیل کرنے کا اعلان کیا۔
وہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ سینئر سیٹیزن، معزوروں کے لیے 95 ہزار کروڑ روپے مہیا کرایا جائیگا۔

وہیں مالی سال 2020-21 میں غذائیت سے متعلقہ پروگرام کے لیے 35 ہزار 600 کروڑ روپے کروڑ مختص کیا گیا ۔

وہیں مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس ٹی، ایس سی( درج فہرست یا ذات) اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے بجٹ میں 85 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایک قبائلی میوزیم کھولنے کی تجویز پیش کی ہے، جبکہ ہریانہ ، اترپردیش ، آسام ، گجرات اور تمل ناڈو میں پانچ آثار قدیمہ والے مقامات پر عجائب گھر تعمیر کیے جانے ہیں۔

حکومت نے وزارت ثقافت کے لئے 3 ہزار 150 کروڑ اور وزارت سیاحت کے لئے 25 سو کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.