یوگی نے منگل کو ٹیم۔09 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں 25,858 نئے کووڈ معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسی مدت میں 38,683 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔
ریاست میں اب تک 10,43,134 لوگوں نے کووڈ کو شکست دی۔ یہ صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ریاست میں نئے کووڈ کیس کم ہورہے ہیں جبکہ ریکوری شرح بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,08,558 نمونے ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 1,18,000ٹیسٹ صرف آر ٹی پی سی آر ذریعہ ہوئے۔ اب تک ریاست میں 4.18کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ کے منتر کے مطابق تیزی سے کارروائی کی جائے۔ کووڈ مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال میں ہمارے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام ہسپتالوں سے تعاون حاصل ہورہا ہے۔ ان کے خدمت اور ذمہ داری کی ادائیگی کا جذبہ ترغیب دینے والا ہے۔