ETV Bharat / briefs

’گورنر انتظامیہ خواتین کے حقوق کے تئیں غیر سنجیدہ‘

ریاست میں خواتین کے مسائل کے داد رسی کرنے والا واحد سرکاری ادارہ ’’سٹیٹ وومینز کمیشن‘‘ گزشتہ ایک برس سے ناکارہ ہوگیا ہے۔

ایک برس سے ویمینز کیمیشن میں چئیرپرسن کی کرسی خالی
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 8:00 PM IST

اس کمیشن کو فعال بنانے کیلئے سرکار کی جانب سے ایک چیئر پرسن کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی تھی جو خواتین کی شکایتیں یا مسائل حل کرنے کی گزارشات سرکاری اداروں کے سامنے رکھتی تھی۔

تاہم سابق پی ڈی پی اور بی جے پی کی حکومت گرنے کے بعد اس کمیشن میں گورنر انتظامیہ نے کسی بھی چیئر پرسن کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی، جس کی وجہ سے یہ ادارہ ناکارہ ہوگیا ہے۔

ایک برس سے ویمینز کیمیشن میں چئیرپرسن کی کرسی خالی

سرکاری ذرائع کے مطابق اس کمیشن میں پچھلے ایک سال سے دو ہزار کے قریب شکایتیں موصول ہوئیں ہیں جن کا ابھی تک کوئی ازالہ نہیں ہوا ہے۔

اس ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ’’سرکار نے اس ادارے کو گزشتہ ایک برس سے بے کار کر رکھا ہے اور اس کو فعال بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

اس معاملے پر افسوس جتاتے ہوئے خاتون سماجی کارکن تنویر فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کمیشن میں چیئر پرسن تعینات نہ ہونا انتظامیہ کی اس ادارے اور حقوق خواتین کے تئیں غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔‘‘

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیئر پرسن کی عدم موجودگی میں ادارے کے ملازمیں خواتین کی شکایتوں کا ازالہ کیسے کر پائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا غیر فعال ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ’’گورنر انتظامیہ خواتین کے حقوق کے تئیں غیر سنجیدہ ہے‘‘۔

Intro:ریاست میں خواتین کے مسائل کے داد رسی کرنے والا واحد سرکاری ادارہ 'سٹیٹ ویمینز کیمیشن' گزشتہ ایک برس سے ناکارہ ہوگیا ہے۔

Body:اس کیمیشن کو فعال بنانے کیلئے سرکار ایک چئرپرسن تعینات کرتا ہے جو خواتین کی شکایتیں یا مسائل حل کرنے کی گزارشات سرکاری اداروں کے سامنے رکھتی ہیں۔

تاہم سابق پی ڈی پی اور بی جے پی کی حکومت گرنے کے بعد اس کیمیشن میں گورنر انتظامیہ نے کوئی چئرپرسن تعینات نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ ادارہ ناکارہ ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس کیمیشن میں پچھلے ایک سال سے دو ہزار کے قریب شکایتیں موصول ہوئیں ہیں جن کا ابھی تک کوئی ازالہ نہیں ہوا ہے۔

اس ادارے میں کام کرنے والے ملازم کہتے ہیں کہ سرکار نے اس ادارے کو گزشتہ ایک برس سے بے کار کر رکھا ہے اور اس کو فعال بنانے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی ہیں۔

اس معاملے پر افسوس جتاتے ہوئے خاتون سماجی کارکن تنویر فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کیمیشن میں چئیرپرسن تعینات نہ ہونا انتظامیہ کی اس ادارے کو تئیں غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئرپرسن ہونے کے بغیر اس ادارے کے ملازم خواتین کی شکایتوں کا ازالہ کیسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا غیر فعال ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گورنر خواتین کے حقوق کو لے غیر سنجیدہ ہے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.