ETV Bharat / briefs

اجمیر درگاہ: توشہ خانے کا چاندی کا دروازہ نئی شکل اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

عالمی شہرت یافتہ اجمیر درگاہ جہاں اب طویل عرصے کے بعد آستانہ کے توشہ خانے کا چاندی کا دروازہ نئی شکل و صورت اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اجمیر درگاہ: توشہ خانے کا چاندی کا دروازہ نئی شکل اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 11:35 AM IST

نایاب نسخہ اور قدیم تبرکات سے فیض یافتہ توشہ خانہ حضرت خواجہ صاحب کے مزار اقدس کے نزدیک آستانہ شریف میں ہے جہاں برصغیر کے بادشاہوں اور شہنشاہوں نے خواجہ بزرگ کی بارگاہ میں حاضری دی اور بیش قیمتی اور نایاب تحفے درگاہ میں پیش کیے ہیں۔

ایسے مختلف تبرکات خواجہ صاحب کے آستانہ شریف کے توشہ خانے میں موجود ہیں جہاں ہفت باری دران کے 7 تالوں (قفلوں) میں اسے رکھا گیا ہے لیکن کچھ وقت سے چاندی کے دروازہ کی حالت خستہ ہوگئی تھی جسے اب نئی شکل و صورت اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اجمیر درگاہ: توشہ خانے کا چاندی کا دروازہ نئی شکل اور خوبصورت نقاشی میں تبدیل

خاص بات یہ ہے کہ سات فٹ بلند اس گیٹ کو 30 کلو چاندی سے منقش کرکے درست کیا گیا ہے، اس میں چمکتی ہوئی چاندی کے درمیان فیروزہ رنگ کے مینا سے اہل بیت اور خلفائے راشدین کے اسم مبارک لکھے گئے ہیں۔

اس گیٹ کو ایک مہینے کی مدت میں بڑی محنت و مشقت سے جے پور کے بہترین کاریگروں نے درگاہ شریف میں ہی قیام کرکے تیار کیا ہے۔

درگاہ شریف کے اندرونی حصے کے توشہ خانے کے گیٹ سے قبل آستانہ شریف میں پائنتی دروازہ بھی مکمل چاندی سے تیار کیا گیا تھا۔ چاندی کا یہ سب کام درگاہ کے خادم سید نور کریم چشتی اور ان کے خاندان کی سرپرستی میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ غریب نواز درگاہ: سماجی دوری کے ساتھ زیارت کی اجازت

خادم سید فیضان الکریم چشتی کے مطابق اس گیٹ پر اہل بیت اور خلفائے راشدین کے اسم مبارک کے علاوہ چشتیائی درود اور بالخصوص حضرت صوفی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں پیش کیا گیا نقش ہوبہو نقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ کمیٹی کے خلاف اے سی بی میں تحریری شکایت

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خواجہ صاحب کے آستانہ شریف کے پائنتی گیٹ اور جنتی دروازہ کو چاندی سے بنوایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.