ETV Bharat / briefs

خواتین کے ساتھ آن لائن بدکلامی، بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ

داخلی امور کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر کے سائبر جرائم کرنے، جن میں خواتین کے ساتھ آن لائن بد سلوکی، بدکلامی اور چھیڑ چھاڑ شامل ہے، سے متعلق رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔

author img

By

Published : Jun 26, 2019, 11:23 PM IST

خواتین کے ساتھ آن لائن بدکلامی، بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ

انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ‘ پولیس’ اور ‘ پبلک آرڈر’ ریاست کے معاملے ہیں۔

نظم و ضبط اور قانون قائم کرنا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا، متعلقہ ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ریاستی حکومتیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر کے سائبر جرائم کے ارتکاب سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے اہل ہیں۔

داخلی امور کی وزارت ایک اسکیم، جس کا نام سائبر کرائم سے خواتین اور بچوں کا تحفظ (سی پی ڈبلیو سی) ہے، نافذ کرنے جار ہی ہے، جس کے تحت ستمبر 2018 میں سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل، (www.cybercrime.gov.in) کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس پورٹل کا مقصد عوام کو بچوں کے ساتھ فحاشی، بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سامان یا مواد، زنا با لجبر ؍ گینگ ریپ ، ایمرجنسی یا جنسی جذبات کو بڑھانے والے مواد سے متعلق شکایات درج کرانے کے اہل بنانا ہے۔ اس پورٹل کی سہولیات سے ریاستیں یو ٹی آن لائن سائبر کرائم کی درج شکایات کا جائزہ لے کر ان کے خلاف مناسب اقدام اٹھا سکتی ہیں۔

اس پورٹل کی شروعات سے لے کر 15.06.19 تک 16000 سے زیادہ درخواستیں، جن میں دیگر سائبر کرائم بھی شامل ہیں، موصول ہو چکی ہیں اور ان شکایات کے خلاف متعلقہ ریاستی حکومتیں یو ٹی کارروائی بھی کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ، بیداری پھیلانے، الرٹ ایڈوائزری جاری کرنے، قانون انفورسمنٹ ایجنسیوں کی ترتیب، سائبر فورینسک سہولیات وغیرہ کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدامات ایسے کیسوں کو روکنے اور تحقیقات کو تیز تر کرنے میں مدد کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.