اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر ہندوارہ کے ژیر ہارڑ موچی محلہ ماگام میں میاں بیوی کی آپسی تکرارمیں ایک خاتون نے خود کر پھانسی لگا لی۔ لواحقین کے مطابق مذکورہ خاتون کا شوہر بلاوجہ مارپیٹ کرتا تھا اور لوگوں کے سمجھانے پر وہ کسی کی بھی نہیں سنتا تھا۔
خاتون کی شناخت دلشادہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔
خودکشی کے بعد علاقے میں سنسنی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کوقبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
کاغذی کاروائی کے بعد پولیس نے لاش کو اہل خانہ کے سپرد کیا۔