ETV Bharat / briefs

اوڑی: سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت - اوڑی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد رمضان

جموں و کشمیر کے اوڑی میں آج صبح سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

اوڑی: سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت
اوڑی: سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 3:34 PM IST

اوڑی کے نواروانڈہ گاؤں میں ایک ایکو کیب (رجسٹریشن نمبر: JK-04 E5046) سڑک حادثہ کا شکار ہوئی جس میں سوار ایک جوڑا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جوڑے کی شناخت خورشید احمد کوہلی اور پاکیزہ بیگم کے طور پر کی گئی۔

اوڑی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد رمضان میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسپتال منتقلی کے دوران پاکیزہ بیگم کی موت ہوگئی۔ وہیں خورشید احمد کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی بارہمولہ بھیجا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سڑک حادثہ سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.