ETV Bharat / briefs

دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈز میں وائی فائی کی سہولت - دہلی حکومت

دہلی میں بی جے پی زیراقتدار میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میونسپل وارڈوں میں وائی فائی لگانے کے کاموں کا آغاز ہورہا ہے۔

دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈز میں وائی فائی کی سہولت

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 10:52 PM IST

دہلی حکومت کی جانب سے تمام قانون ساز اسمبلیوں میں وائی فائی نصب کئے گئے تھے جس کے بعد اب میونسپل کارپوریشن دہلی کے تمام وارڈز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے کاموں کا آغاز ہورہا ہے۔

براڑی اسمبلی حلقے کے جروڈا وارڈ کی کارپوریشن کونسلر ریکھا سنہا نے بتایا کہ دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام وارڈز میں وائی فائی نصب کئے جائیں گے جس سے مقامی عوام کو فائدہ ہوگا جبکہ وائی فائی نصب کرنے کے کاموں کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔

ریکھا سنہا نے مزید بتایا کہ علاقے میں 20 مقامات پر وائی فائی نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے دہلی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت مناسب انداز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرتی تو عوام کو اس کا فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل اعلان تو کیا گیا لیکن ابھی تک روٹر کو انسٹال نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.