انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد، مقصود عالم عرف پپو خان نے مشترکہ طور پر حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شاپ مشین پر روک لگائی جائے چونکہ شاپ مشین پر اناج کی تقسیم سے صارفین کو مشین پر فنگر پرنٹ دینا پڑتا ہے جو اس مہلک وبا میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
اس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی دوران مختلف مقامات سے یہ خبریں بھی مل رہی ہے کہ اس سے کئی ڈیلروں اور صارفین کی موت ہوئی ہے۔
میں انسانی زندگی سے کھلواڑ کیے بغیر شاپ مشین سے راشن کی تقسیم کو بند کیا جائے اور اسی کے ساتھ ساتھ حکومت ہلاک شدہ ڈیلروں کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے تک کے معاوضے کا انتظام کرے۔