ETV Bharat / briefs

بھارت کا ویسٹ انڈیز دورہ ملتوی

author img

By

Published : May 1, 2019, 10:08 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی عالمی کپ کے عین بعد ہونے والا ویسٹ انڈیز کا دورہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )کی اپیل کے بعد دو ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارت کا ویسٹ انڈیز دورہ ملتوی

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی بی سی سی آئی کی اپیل تسلیم کرلی ہے اور دورے کو دو ہفتہ کے لیے ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے

کرک انفو رپورٹ کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز دورہ اب اگست کے پہلے ہفتہ میں کرایاجاسکتا ہے جو 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پہلے بھارتی ٹیم کو اس دورے پر عالمی کپ کا فائنل 14جولائی کو ختم ہونے کے بعد پہنچنا تھا، بی سی سی آئی اس دورے سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کو کچھ آرام دینا چاہتا ہے۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی )کے تحت بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ اس دورے میں دوٹسٹ ،تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ اورتین ٹونٹی 20بین الاقوامی میچ کھیلنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز بورڈ بھارت کے اس دورے کی تاریخوں اور مقام کا فیصلہ 13مئی کو اپنی بورڈ میٹنگ میں کرے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.