گزشتہ روز نواپاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سنیل سنگھ اور 12 کونسلرز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد گارولیا میونسپل پر قابض ترنمول کانگریس کا بورڈ اقلیت میں آ گیا ہے۔
گارولیا میونسپلٹی میں کل 21 کونسلرز ہیں۔ 21 کونسلرز میں 12 کونسلرز ایم اے ایل سنیل سنگھ کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
نواپاڑہ اسمبلی حلقےکے ایم ایل اے سنیل سنگھ 12 کونسلرز کی مدد سے گارولیا میونسپلٹی میں بورڈ بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی مدد سے ایم ایل اے سنیل سنگھ اپنے 12 کونسلرز کے ساتھ بورڈ بنانے کا دعویٰ کرنے والے ہیں۔
اگر رکن اسمبلی کامیاب ہوجاتے ہیں تو شمالی 24 پرگنہ میں گارولیا میونسپلٹی چھٹا میونسپلٹی ہوگا جس پر بی جے پی کا قبضہ ہوجائے گا۔